• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایران کے سفیر کا سربراہ جے یو آئی کےنام تعزیتی خط

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے نام تعزیتی خط ارسال کیا ہے، جس میں شیخ محمد ادریس شہید کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید عالمِ دین کی دینی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید