کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈاکو راج برقرار، اپنی 6ماہ کی بیٹی کی تدفین کے لئے کراچی سے گھوٹکی روانہ ہونے کے لئےسہراب گوٹھ بس اڈے پر موجود مزدور کو مبینہ طور پر ڈاکوؤں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل دیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈا پیڈسٹریل برج کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی میت اور زخمی کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ منصور احمد ولد اور زخمی کی 23 سالہ راشد کے نام سے کی گئی ، جاں بحق و زخمی ہونے والے سگے بھائی ہیں ، زخمی ہونے والے راشد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ اور اس کا بھائی منصور ناظم آباد میں مٹھائی کی دکان پر کام کرتے ہیں اور وہیں پر رہائش پزیر ہیں ۔