کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے لاہور نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کے مطابق ملزمان میں عباس سلہری ، لیاقت علی اور محمد آصف شامل ہیں۔ ملزمان کو لاہور اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم عباس سلہری نے شہری کو ترکی ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 46 لاکھ روپے ہتھیائے،ملزم لیاقت علی نے شہری کو کینیڈا ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 31 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم نے آصف بٹ نے شہری کو ملائیشیا ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ملزم آصف بٹ ایف آئی اے لاہور کو سال 2014 سے مطلوب تھا ۔گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔