• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں سرکاری اسپتال جدید سہولیات سے محروم، عوام کراچی کا رخ کرنے پر مجبور

حیدرآباد (این این آئی)سندھ کےدوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سرکاری اسپتال جدید سہولیات سے محروم ہیں، یہاں بڑے آپریشن، آئی سی یو، وینٹی لیٹر اور جدید مشینری ناپید ہے، شہریوں نے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کامطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے لیکن 40 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر میں کوئی نیا بڑا سرکاری اسپتال تعمیر نہیں کیا جاسکا، 30 سال قبل حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد میں تعلقہ سطح پرتعمیر کئےجانے والے سیکنڈری ہیلتھ کیئر اسپتالوں، گورنمنٹ شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد، گورنمنٹ اسپتال قاسم آباد ور گورنمنٹ پریٹ آباد اسپتال کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید