پیرس ( رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ )پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈمارشل کی قیادت میں دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا دیا ، پاکستان ہی ہماری پہچان اور ہماری جان ہے اس کےلئے سب کچھ قربان، سردار ظہور اقبال کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب انہوں کہا سب سے پہلے پاکستان معر کۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فرانس کےدرالحکومت پیرس میں انتہائی پرجوش شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں پاکستان سے آئےہوئے صحافیوں کے وفد نے بھی شرکت ، سفارت خانہ کی طرف سے ملٹر اتاشی بلال اور عمران جاوید ، پریس کونسلر سنجیلہ سول قیادت، پاکستانکی مسلح افواج کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی نژاد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ظہور اقبال کی طرف سے معر کۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پروقارتقریب منعقد سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مؤثر ہم آہنگی، عوامی حمایت، اور پاکستان کی مسلح افواج کےغیر متزلزل عزم نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ شرکاء نے سول قیادت، پاکستان کی مسلح افواج، اور خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے میں سفارت کاری کے کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا،تقریب کے اختتام پر میزبانوں مہمانوں نے مل کرمعر کۂ حق کی پہلی سالگیرہ کا کیک کاٹا۔