• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ فتح پریڈ، پیوٹن کی نیٹو پر شدید تنقید، یوکرین جنگ کو جائز قرار دیا

ماسکو (اے ایف پی)یومِ فتح پریڈ میں پیوٹن کی نیٹو پرشدید تنقید،یوکرین جنگ جائز مقصد قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جارح قوت کے خلاف لڑ رہی ہے جسے نیٹو کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پریڈ سکیورٹی خدشات پر محدود رہی،ٹرمپ نے عارضی جنگ بندی اور قیدی تبادلے کا اعلان کیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں یومِ فتح کی محدود پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو پر سخت تنقید کی اور یوکرین میں جاری جنگ کو “جائز” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج “جارح قوت” کے خلاف لڑ رہی ہے جسے نیٹو کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس سال کی پریڈ سکیورٹی خدشات اور یوکرینی ڈرون حملوں کے باعث مختصر رکھی گئی اور بھاری فوجی سازوسامان بھی شامل نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید