لاہور(آصف محمود بٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی پالیسی کو کامیاب ہونے کے لئے کم از کم دس سال درکار ہوتے ہیں، پاکستان میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی شدید ضرورت ہے،اچھا کام کرنے والوں اور سسٹم کو چلنے دیا جائے تو ایکسپورٹس (برآمدات) دس سال میں100بلین ڈالر سے کراس کر جا ئیں گی،معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اب پاکستان کو معرکہ معیشت جیتنا ہوگا ،مضبوط دفاع کو مضبوط معیشت کے بغیر دیرپا نہیں بنایا جا سکتا۔صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص مزید مضبوط ہوا ہے،انہوں نے اڑان پاکستان ویژن، سی پیک اور ایکسپورٹ لیڈ گروتھ حکمتِ عملی پر زور دیا۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔