پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیا گیا۔ خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کی کوشش کی جس کو ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے فائر کر کے اڑا دیا بنوں کینٹ پر خود کش حملے کی اطلاعات درست نہیں۔ذرائع کے مطابق گاڑی کے ٹکرانے سے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق سول گھروں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔