• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری سکولوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر میں ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کا حکم تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں تمام اضلاع سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں ،محکمے نے7روز کے اندر مکمل کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان سے مزید