کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر معرکہ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیاجس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری نے کی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق قومی اتحاد ، قربانی اور عوامی شعور کی علامت ہےپاکستان کی سلامتی ، ترقی اور امن کے لیے پوری قوم متحد ہے اور شہدا کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کےدفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔