• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں مزید تیزی لائی جائیگی، مشیر ماحولیات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہےکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتےہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آنےوالے بجٹ میں تعلیم،صحت صفائی و بلدیات کے شعبوں میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم مختص کی جائے گی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں میں مزید تیزی لائی جائیگی کیونکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید