• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی تحصیل سریاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سریاب تحصیل بالخصوص ہزار گنجی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی جان و مال کو سخت نقصان پہنچایا ہےٹرک اڈہ ،سبزی و فروٹ منڈی ، چلتن ، رئیسانی ، اختر آباد اور دیگر علاقوں میں چوری،ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، فائرنگ کی وارداتوں سے تاجر، دکاندار، مزدور،ٹرانسپورٹرز، ماشہ خور سمیت تمام شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں پولیس کسی بھی واردات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنی ذمہ داریوں میں غفلت برت رہی ہے جبکہ متاثرین کو پولیس تھانوں میں تنگ اور انہیں ایف آئی آر درج نہ کرکے مایوسی کا شکار بناکر واپس بھیجا جاتا ہےبیان میں مطالبہ کیاکہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید