کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کوئٹہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بائیومیٹرک حاضری کے حوالے سے زبردستی اور غیرقانونی احکامات نافذ کرنے کی کوشش قابل مذمت ہےاس سلسلے میں اُن اساتذہ کرام کو دھمکی آمیز خطوط جاری کرناجنہوں نے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے اصولی مؤقف کی حمایت کیانتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہےبائیومیٹرک حاضری کے نام پر غیرمنظور شدہ اور غیرقانونی احکامات کا نفاذ یونیورسٹی ایکٹ اور سینڈیکیٹ کے فیصلوں کی صریح خلاف ورزی ہےانہوں نے مطالبہ کیاکہاساتذہکے خلاف جاری کیے گئے غیرقانونی نوٹیفکیشنز اور خطوط فوری طور پر واپس لیے جائیں۔