اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔
دوسری جانب لاہور میں آندھی اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
علاوہ ازیں مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ، شمالی وزیرستان سمیت کے پی کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
صوابی میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
اس کے علاوہ وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش ہوئی۔