• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹافرپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ میں مسلح افراد مظفر سے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں اعجاز کا موٹر سائکل جب کہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں اللہ دتہ کے گھر سے موٹرپمپ چوری ہوگیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں قائم مویشی منڈی میں نوسربازوں نے ظفر سے 13 لاکھ روپے لوٹ لیے، تھانہ سٹیشجاع آباد کے علاقہ میں اجمل کے گھر سے سولر پلیٹیں چوری ہوگئیں، سٹی جلال پور کے علاقہ میں اقبال کی تین بکریاں چوری کرلی گئیں، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مسلح افراد نے شاہد سے لیپ ٹاپ اور نقدی چھین لی جب کہ اسی تھانے کی حدود میں عثمان کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں رمضان سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے سرور کی والدہ کے کان سے سونے کی بالی اتار لی، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں ثانیہ کا لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا، بدھلہ سنت سے نعیم کے چار بکرے چوری ہوگئے، پاک گیٹ کے علاقہ میںسمیع کی نقدی اورموٹر سائیکل چھین لی گئی۔
ملتان سے مزید