کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے21 سالہ آذان اویس نے کہا کہ یہ میرے لئے یادگار لمحہ ہے جشن سادگی سے کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا خواب تھا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر طرح کی پچز پر کھیلا، جس کی وجہ سے پریشر نہیں محسوس ہوا۔فاسٹ بولرناہید رانا کا گیند جب ہیلمٹ پر لگا تو فوکس ہٹ گیا تھا تو پھر چیزوں کو نارمل کیا ۔میرے والد اور کوچ منصور امجد نے بہت سپورٹ کیا۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پہلا گیند کھیلتے ہوئے گھبراہٹ ہورہی تھی ۔ تمام ٹیم ساتھی اعتماد دے رہے ہیں ، امام الحق کے ساتھ پارٹنرشپ بہت اچھی رہی ۔ انہوں نے بہت سمجھایا اور پریشر ریلیز کیا۔ کوشش کرینگے بنگلہ دیش کو کم اسکور تک محدود کریں۔