• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا، پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ منائی گئی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بنگلہ دیش میں بھی معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ منائی گئی۔ ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی تقریب میں ماہرینِ تعلیم، صحافیوں اور طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت، مسلح افواج، سیاسی وعسکری قیادت کو خراجِ تحسین، پاکستان کی تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار، معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ بنگلہ دیش میں بھی منائی گئی اور وہاں کے عوام نے پاکستان کی تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈھاکا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے پہلی سالگرہ کی تقریب منعقد کی، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ یہ تقریب ہائی کمیشن کے احاطے میں منعقد ہوئی جہاں ماہرینِ تعلیم، صحافیوں اور پاکستانی برادری کے ارکان، جن میں طلبہ بھی شامل تھے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سید عمران حیدر نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور پاکستان کے ثابت قدم عوام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے مادرِ وطن کے خلاف بلااشتعال بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید