• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقہ کے امیر ترین شخص ڈانگوٹے کی کینیا میں بڑی آئل ریفائنری قائم کرنے میں دلچسپی

ابوجا( نیوز ڈیسک)افریقہ کے امیر ترین شخص نائجیریا کے صنعت کار الیکو ڈانگوٹے (Aliko Dangote) نے کینیا میں ایک نئی اور بڑی آئل ریفائنری قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاکہ مشرقی افریقہ کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے،فنانشل ٹائم کی رپورٹ کے مطابق ڈانگوٹے کینیا کے ساحلی شہر ممباسا (Mombasa) میں 650,000 بیرل روزانہ کی گنجائش والی ریفائنری بنانا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے پر تقریباً 15 سے 17 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 2.2 ٹریلین کینیائی شلنگ) کی لاگت کا تخمینہ ہے،ڈانگوٹے نے تنزانیہ کے ٹانگا (Tanga) پورٹ کے مقابلے میں ممباسا کو ترجیح دی ہے، کیونکہ ان کے بقول ممباسا کی بندرگاہ زیادہ گہری ہے اور کینیا میں ایندھن کی کھپت زیادہ ہے،ڈانگوٹے نے واضح کیا ہے کہ یہ منصوبہ کینیا کے صدر ولیم روتو کی سیاسی اور پالیسی معاونت پر منحصر ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید