• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ: دو طبی کارکن شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسپتال پر اسرائیلی حملے میں دو طبی کارکن شہید ہوگئے، قلاوے اور تبنین کے علاقوں میں طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار، لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں دو طبی کارکن شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں کارکن’’اسلامی صحت کمیٹی ‘‘سے وابستہ تھے، جو “حزب اللہ” سے منسلک ایک ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ حملے قلاوے اور تبنین کے علاقوں میں کیے گئے جہاں طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارتِ صحت نے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید