تہران( نیوز ڈیسک)ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کے حوالے سے اہم بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوتا ہے یا شرکت نہیں کرتا تو ملک ایک بہت بڑے سفارتی اثاثے سے محروم ہو جائے گا، مہدی تاج کے مطابق ورلڈ کپ صرف ایک کھیلوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ایران کے لیے اپنی ساکھ اور سفارتی اثاثے کو برقرار رکھنے کا ایک بڑا موقع ہے۔ایرانی حکام نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے لیکن انہوں نے فیفا (FIFA) سے یہ ٹھوس ضمانت مانگی ہے کہ امریکہ میں قیام کے دوران ایرانی ٹیم اور ان کے فوجی اداروں (IRGC) کی توہین نہیں کی جائے گی۔مہدی تاج نے واضح کیا کہ ایران ورلڈ کپ کا نہیں بلکہ صرف امریکہ میں میچز کھیلنے کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، اگر ان کی سیکورٹی اور عزت نفس کی ضمانت نہ دی گئی، انہوں نے کہا کہ ایران فیفا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے کہ ان کے میچز امریکہ کے بجائے میکسیکو میں منتقل کیے جائیں، ورلڈ کپ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہو رہا ہے۔ فروری 2026ء میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران میں جوائنٹ سٹرائیکس کے بعد سے ایرانی ٹیم کی امریکہ میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔