• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی جہاز پر کریو کے نامکمل اور زائد المیعاد ستاویزات پر شپنگ کمپنی پر بھاری جرمانہ

کراچی (مطلوب حسین )فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( یف آئی اے)نے سی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی جہاز پر کریو کےنامکمل اور زائد المیعاد ستاویزات پر شپنگ کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی سی پورٹ پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئےآئل ٹینکر MT Asana میں سوار غیر ملکی کریو ممبر کو ایکسپائرڈ سفری دستاویزات کے ساتھ پایا،ایف آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر پرشامی شہری ایکسپائرڈ سی مین بک پر سفر کرتا پایا گیا جبکہ غیر ملکی شہری کے پاس فلیگ اسٹیٹ دستاویزات بھی موجود نہیں تھے،اےایف آئی اے کی کڑی چیکنگ نے بین الاقوامی میری ٹائم قوانین کی سنگین خلاف ورزی پکڑ لی ،دوران پوچھ گچھ کریو ممبر نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی سی مین بک کی تجدید نہیں کروائی۔

اہم خبریں سے مزید