لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ معرکہ حق نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی فورسز کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر امن بحال کیا۔افواج پاکستان نے ہمیشہ بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ملکی سلامتی کے لیے ہمیں اتحاد کی فضا قائم رکھنا ہوگی۔پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کے دفاع کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں معرکہ حق وآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کاایک مکمل ہونے پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں شیخ الحدیث مولانا محبو ب احمدچشتی،چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمدنوری،ڈاکٹرسلیمان قادری ، مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدمدنی سعیدی، مولانا غلام مرتضی نقشبندی سمیت ادارے کے اساتذہ، طلبہ اور علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی