راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام " معرکہ حق ریلی"پاک فوج کی حمایت میں نکالنے کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ریلی 11 مئی 3 بجے جائے شہادت لیاقت باغ سے شروع ہوگی اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتی ہوئی چاندنی چوک میں اختتام پذیر ھوگی، پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس ریلی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک خالد نواز بوبی سابق ڈپٹی میئر راجہ الطاف حسین چودھری افتخار احمد جنرل سیکرٹری ملک آصف اکبر سینئر نائب صدر ناصر میر ڈویژنل نائب صدر بنارس چوہدری تحصیل صدر اقبال خٹک جنرل سیکرٹری چوہدری ناصر قیوم جمیل اختر قریشی ملک اعجاز اسد جمیل قریشی جہانگیر بٹ ملک ذوالفقار اعوان رانا شوکت ثاقب ریاض راجہ ندیم عنایت شاہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما راشد اسلام بٹ زیشان مہدی نے شرکت کی ،پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر میاں خرم رسول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور تمام قومی سلامتی کے اداروں کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔