کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عبوری صدر محی الدین احمد وانی کے احکامات پر قومی جونیئر اور سینئر ہاکی کیمپوں میں انسدادِ ڈوپنگ قوانین سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کردیں۔ کیمپوں کے دوران اچانک ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں گے، واڈا حکام کھلاڑیوں کی نگرانی کریں گے۔ آگا ہی کیلئے ہفتہ وار تعلیمی سیشنز بھی ہوں گے۔ کیمپ کمانڈنٹس اور کوچز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیسٹنگ کے عمل سے نہ بچ سکے۔ ٹیسٹ سے بچنے یا اس میں ملوث پائے جانے والے کھلاڑیوں کیخلاف فوری معطلی اور سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔