• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ڈی جی خان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

ملتان( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب و ضلعی صدر لیہ ملک ریاض حسین سامٹیہ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راو ساجد علی نے ملاقات کی اس موقع پر سانحہ ڈی جی خان پر افسوس کا اظہار اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو ہوئی ، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے ایک پرائیویٹ سکول میں پیش آنے والا سانحہ افسوس ناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہےپاکستان پیپلز پارٹی جاں بحق ہونے والی بچوں کے ورثا کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کروائی جائے اور انتظامیہ کی جانب سے جاں بحق بچیوں کے ورثا کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔
ملتان سے مزید