ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ہے ۔ پولیس تھانہ بستی ملوک میں درج ملزم محمد داؤد کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور 6 عدد گولیاں برامد کر لی تھی ۔ ملزم نے عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی جو گزشتہ روز منظور ہو گئی ۔