ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے کہا کہ شہر کے تین مختلف مقامات پر وینچنگ مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس وقت مچھلی مارکیٹ میں 54 انچ قطر کی سیوریج لائن، چوک کمہاراں والا سے رشید اباد کی جانب خانیوال روڈ پر 42 انچ قطر کی سیوریج لائن اور ملتان ایونیو روڈ پر 30 انچ قطر کی سیوریج لائن پر وینچنگ مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر دن اور رات کے اوقات میں خصوصی ٹیمیں متحرک رہیں اور نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔