ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے محمد خالد خان کا ملتان کینٹ اسٹیشن کا دورہ ،اسٹیشن پر مجموعی صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش ہونے پر سٹیشن سپرنٹنڈنٹ کو سخت وارننگ دی گئی اور ڈویژنل میڈیکل آفیسرریلوے ملتان کو ہدایت دی گئی کہ سُتھرا پنجاب حکام سے فوری رابطہ کر کے صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے،ڈی ایس نےویٹنگ ہال میں ایل ای ڈی کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو فوری درستگی اورڈویژنل انجینئرکو اسٹیشن بلڈنگ کاوائٹ واش جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ، پلیٹ فارم پر موجود بینچز کی مرمت و رنگ و روغن بلا تاخیر مکمل کرنے اورمسافروں کی سہولت کے لیے آمد و روانگی کے اوقات کی نمائش کے لیے ایس ایم ڈی اسکرینز نصب کرنے کا حکم دیا قلیوں کے لیے مختص کمرے اور واش روم کی صفائی کی حالت بھی بہتربنانے کی ہدایت دی گئی۔