• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشتے داروں نے زمین پر قبضہ کر لیا، 70سالہ عاشق حسین کی پریس کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سورج میانی کے علاقہ ٹنڈنی چاہ املی والا کے رہائشی ن لیگ کے بزرگ کارکن 70 سالہ عاشق حسین نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریبی رشتہ دار امین مرحوم کے لواحقین نے مظفرگڑھ کے علاقہ مراد آباد قصبہ شمالی میں میری پانچ بیگھا ایک کروڑ روپے مالیت کی قیمتی اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا ہے قبل ازیں ان کے مرحوم والد امین نے بھی قبضہ کیے رکھا اور مجھ پر بے بنیاد جھوٹے مقدمات بھی درج کروائے گزشتہ 25سال سے انصاف کیلئے دھکے کھاتا پھر رہا ہوں لیکن آج تک میری دادرسی نہیں کی گئی ۔
ملتان سے مزید