• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خانیوال میں واٹر پلانٹ پر چھاپہ‘پانی کی جعلی بوتلیں ضبط

ملتان‘خانیوال(سٹاف رپورٹر‘نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خانیوال کے علاقے 32 پل میں واٹر پلانٹ پر چھاپہ مارا۔اس دوران 800 لیٹر جعلی پانی کی بوتلیں‘ پیکنگ مٹیریل اور مشینری ضبط، واٹر پلانٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے یونٹ کی پروڈکشن بند کردی گئی۔تفصیل کے مطابق یونٹ میں مختلف کمپنیوں کے نام سے منسوب جعلی پیکنگ کی جارہی تھی۔ پیکنگ کے اوپر کمپنیوں کے نام اور جعلی ایڈریس درج کیے گئے تھے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام مٹیریل قبضے میں لے کر واٹر پلانٹ کو بند کردیا۔ جعل سازی کرنے پر واٹر پلانٹ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فوڈ سیفٹی قوانین نظر انداز کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ملتان سے مزید