• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن کے زیر اہتمام ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی خواتین کی جانب سے کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سمعیہ عمبرین نے کہا کہ ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی محبت، دعا اور قربانی انسان کی کامیابی، خوشیوں اور سکون کی بنیاد ہوتی ہے۔ماں، ماں ہوتی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ڈاکٹر آکاش فاطمہ نے کہا کہ ایک ماں راتوں کو جاگتی ہے اپنی خواہشات قربان کرتی ہے مگر اولاد کے چہرے پر خوشی دیکھ کر سب دکھ بھول جاتی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عمار مطلوب نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک اچھی ماں ہی ایک اچھا انسان بہترین شہری اور عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے۔ ماں اپنے بچوں کی پیدائش سے لے کر ان کی دینی و دنیاوی تربیت تک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ڈاکٹر جاوید بن عالم اور ڈاکٹر انم بخاری نے کہا کہ ماں دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جس کی شان کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ماں اپنی پوری زندگی اولاد کی خوشیوں کامیابی اور سکون کے لیے وقف کر دیتی ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی سٹاف فیکلٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید