ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی عبد الرحمٰن کانجو اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژن جنرل سیکرٹری طارق رشید نے کہا ہے کہ فوج نے دشمن کو شکست دے کر ملکی تقدیر بدل دی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معرکہ حق بنیان المرصوص کی سالگرہ پر ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام پریشان نہ ہو بہت جلد پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اپنے پرانے ریٹ پر واپس آئیں گی ،آنے والا ہفتہ عوام کے لئے خوشخبری لائے گا ہماری خدمت کی سیاست ہماری پہچان ہے اس موقع پر ہاشم طارق،حسن طارق ناصر سردار،سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر،سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری سابق ایم پی اے شوکت بوسن سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک،شہزاد بھٹی،سابق ایم این اے شاہین شفیق ۔افشین بٹ۔فہمیدہ چوہان۔چوہدری حبیب الرحمن سنگھیڑا۔اشرف تاج۔ملک اسلم ڈوگر چئیرمین۔ ودیگر نے خطاب کیاجلسہ میں ضلع ملتان ملتان سٹی۔شعبہ خواتین۔لیبر ونگ اور شوشل ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔