• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعد دوارداتوں میں شہری نقدی موبائل فونز ا و رسامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدیموبائل فونز و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ نامعلوم افراد نے ریحانہ بی بی سے پرس چھین لیا جس میں زیورات و نقدی تھی جبکہ اسی تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے احسن سے نقدی و موبائل فون چھین لیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے غلام حسن کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا جبکہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے فرحان کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ سے وقار کے دو موبائل فون چوری کرلئے گیے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے عمران کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ سے عامر کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ سے تنویر کا موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے مجید کے گھر سے پانی والی موٹر چوری کرلی گئی تھانہ قطب پور کے علاقہ سے واصف کی آپٹیکل تاریں چوڑی کرلیں گئیں تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے شبیر کی نقدی چوری کرلی گئی۔
ملتان سے مزید