اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی,جس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر ِقانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے،صدرِ مملکت نے کہا کہ مشکل جغرافیائی و علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ صدرِ مملکت نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت بھی کی۔