اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے ریلویز میں ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں 5 کنسلٹنٹس کی تقرری کی منظوری دی ہے، اس ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق علی عباس پراجیکٹ منیجر سافٹ ویئر (آئی ٹی) پاکستان ریلویز، محمد علی عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی (سافٹ ویئر سسٹمز) پاکستان ریلویز، سروش طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی (انفراسٹرکچر) پاکستان ریلویز، محمد ذیشان اور سعدیہ سرور سافٹ ویئر ڈیولپرز (ویب ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ) پاکستان ریلویز مقرر کئے گئے ہیں، تقرریاں 3 سالہ کنٹریکٹ پر ایم پی اسکیل 3 کے تحت کی گئی ہیں، افسران کی تقرریوں کا اطلاق جوائننگ کی تاریخ سے ہو گا، دریں اثناء وفاقی بیوروکریسی میں کئے گئے تقرر و تبادلے میں ردوبدل کیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تقرر و تبادلوں کے ترمیمی نوٹیفکیشنز جاری کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری (امیونائزیشن و انسداد پولیو) وزارت صحت محمد عرفان خان کی تعیناتی کا عمل منسوخ کر کے انہیں بطور او ایس ڈی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن برقرار رکھا گیا ہے۔