• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، معرکۂ حق کے شہداء کی پہلی برسی، وزیراعلیٰ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، ایوان میں شہداءِ معرکۂ حق کو شاندار خراجِ عقیدت ،معرکۂ حق کے شہداء کی پہلی برسی پر وزیراعلیٰ سندھ کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور ،مسلح افواج، فیلڈ مارشل، صدر اور وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین ، بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کوششوں کو بھی قرارداد میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے “معرکۂ حق” آپریشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک قرارداد پیش کی، جس میں قومی یکجہتی اور خودمختاری کے تحفظ میں کردار ادا کرنے پر شہداء، مسلح افواج، سیاسی قیادت، میڈیا، نوجوانوں اور عوامِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔س ایوان نے متفقہ طور پر پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دورانِ تنازع فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید