• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کی ترسیلات زر، اپریل میں مارچ کی نسبت 7.6 فیصد کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کارکنوں کی ترسیلات زر ، اپریل 2026ء میں گذشتہ ماہ مارچ کی نسبت 7.6 فیصد کی کمی،گذشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق ایران امریکا جنگ کے اثرات کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر وطن بھیجے جبکہ مارچ میں یہ حجم 3 ارب 83 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید