اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ڈی ایٹ ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم نے رکن ممالک کے مابین ویزا کی سہولت کو بہتر بنانے اور سفری انتظامات کو آسان بنانے پر اتفاق کیا ہے، اجلاس میں سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنیٰ کے موجودہ دوطرفہ انتظامات کا جائزہ لیاگیا اور تسلیم شدہ کاروباری افراد کو ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔