اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی ۔کابینہ ڈویژن نے توسیع کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13 جون 2026ء تک توسیع کردی ۔ وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر فوری طور پر توسیع کی منظوری دی۔