• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں مبینہ کرپشن، اینٹی کرپشن کا چھاپہ، امتحانی نتائج کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کامعاملہ ‘ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن کا بورڈ آفس پر پیر کو چھاپہ‘ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق کنٹرولر امتحانات میرپورخاص انور علیم خانزادہ کے دوران تفتیش انکشافات کی روشنی میں کی ہے۔ اینٹی کرپشن افسران کے مطابق انور علیم کی گرفتاری کے بعد حیدرآباد‘ میرپورخاص اور نوابشاہ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں اور ناظمین امتحانات سمیت دیگر افسران سے تفتیش جاری ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہناہے کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں امیدواروںکو بھاری رقوم کے عوض مارکس اور گریڈ بڑھانے کے الزامات کی بھی تحقیقات جاری ہے۔ علاوہ ازیں اینٹی کرپشن آفیسر دلیپ کمار نے 7مئی کو اسسٹنٹ کنٹرولر تعلیمی بورڈ حیدرآباد اعجاز کاکا کے نام لکھے گئے ایک لیٹر میں کہاہے کہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد 16ہزار سے طلباءکے غیرقانونی طورپر نمبر بڑھانے ‘ رزلٹ میں ٹمپرنگ میں ملوث ہے۔ 7سو سے زائد کیسز میں رولز کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید