• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی سستی کررہے ہیں، لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری

لاہور (نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ کیلئے آئی پی پیز کو دفن کردیا گیا ہے اور اب بجلی اتنی سستی کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، صنعت اور زراعت کیلئے بجلی کے الگ نرخ مقرر کیے جائینگے۔ لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ پاور کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملک کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہیں اور اس مقصد کیلئے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے۔ اویس لغاری کے مطابق حکومت سبسڈی کے نظام میں بہتری لا رہی ہے اور نجی کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جا رہی ہے تاکہ نظام زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خراب میٹرز کے باعث بلنگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس لیے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھی خراب میٹر طویل عرصے تک فعال نہ رہے تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں حکومتی کردار کو کم کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق آئندہ ایک سے 2 سال میں کئی توانائی کمپنیاں نجی شعبے کے حوالے کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید