• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں پاک ایران اجلاس، بندرگاہی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

گوادر (این این آئی)گوادر میں پاک ایران اجلاس، بندرگاہی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق، گوادر، چابہار اقتصادی شراکت داری، خطے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات، پاکستان ایران بندرگاہی اتحاد پر تاریخی معاہدہ، بلوچستان کا ساحل عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کو تیار،گوادر میں پاکستان ایران تاریخی بیٹھک، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، گوادر، چابہار اقتصادی شراکت داری، خطے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن،پاکستان ایران بندرگاہی اتحاد، گوادر میں تاریخی معاہدے طے ،تفصیلات کے مطابق گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی اور چابہار فری زون آرگنائزیشن کے درمیان ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان بندرگاہی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور گوادر فری زون کمپنی لمیٹڈ کے نمائندوں کے علاوہ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جیند ہوت کی شرکت اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے مکران ساحلی پٹی کی مشترکہ جغرافیائی اہمیت اور خطے میں موجود وسیع اقتصادی مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی بڑے فیصلے کیے۔ فریقین نے گوادر میں جھینگا فارمنگ اور ایکوا کلچر کے جدید منصوبے کے قیام، بلوچستان اور ایران کی کھجوروں کو مشترکہ برانڈ ‘‘مکران پریمیم’’ کے تحت عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے، اور گوادر پورٹ کے ذریعے بونڈڈ ٹرانزٹ کوریڈور کے قیام جیسے اہم اقدامات پر اتفاق کیا، جس سے نہ صرف دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک رسائی بھی مزید آسان ہو جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید