• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی ،ایک سال قبل دشمن کو منہ توڑجواب دیا تھا، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،ایک سال قبل دشمن کو منہ توڑجواب دیا تھا،مراد علی شاہ۔ دشمن رات کے اندھیرے میں آیا مگر بھارت کو پسپائی،شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی۔ تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور وطن عزیز دفاع کے لئے افواج پاکستان کی قابل فخر کارکردگی پرسندھ اسمبلی نے پیر کو ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔قرارداد قائد ایوان وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی تھی ۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ کارروائی کے آغاز میں افواج پاکستان کے ان شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جنہوں نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا ہے پوری دنیا قیام امن کے لئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید