کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر وزیر اور وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فلمی منصوبوں کا بنیادی مقصدقومی بیانیے کو فروغ دینا، معاشرے میں مثبت رجحانات کو اجاگر کرنا ہے، حکومت سندھ فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان، خاص طور پر سندھ کی اصل ثقافت، تاریخ اور معاشرتی خوبصورتی کو جدید انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے ۔