کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کے دورے کے پیش نظر چین تجارتی محاذ آرائی کیلئے تیار، سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ معاشی جنگ میں مزید شدت ، چین نے امریکی پابندیوں کے جواب میں قانونی و اقتصادی ہتھیار مضبوط کر لیے۔ ٹیکنالوجی اور AI کمپنیوں پر بیجنگ کا سخت کنٹرول، نایاب معدنیات اور اہم ٹیکنالوجی کی برآمدات محدودکردیں۔