• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنے والے کریو ممبر پر 20 لاکھ روپے جرمانہ

کراچی(ثاقب صغیر)ایف آئی اے امیگریشن سی پورٹ نے جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنے والے کریو ممبر پر 20لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ حکام کے مطابق 1,352کنٹینرز سے لدے جہاز CV Albert P پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے جعلی سی مین بکس پر سفر کرنے والے 4 کریو ممبرز کو ناقابل امیگریشن قرار دیا گیا ۔مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے چلنے والے جہاز میں امیگریشن کلیئرنس کے دوران فلپائنی اور پاکستانی عملے کے ارکان جعلی دستاویزات سمیت پکڑے گئے۔دوران چیکنگ بیلیز اور بہاماس کی جعلی سی مین بکس استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔عملے کے پاس نہ فلیگ اسٹیٹ سی مین بک موجود تھی اور نہ ہی لازمی بین الاقوامی معاون دستاویزات موجود تھیں۔

اہم خبریں سے مزید