حیدرآباد(بیورورپورٹ)ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد نے بدین اسٹاپ پر چھاپے کے دوران خود کو آرمی کا میجر قرار دینے والے جعلساز کو گرفتار کرکے آرمی کی وردیاں،میجر کے نام کا بیج، صحافی ہونے کا پریس کارڈ،مختلف شناختی کارڈز، مہریں،وزیٹنگ کارڈز،مختلف بینکوں کی چیک بکس ودیگر اشیاء برآمد کرکے اس کے خلاف ایف آئی تھانہ حیدرآبام میں کرائم نمبر 21/2026 زیر دفعہ 419،428،468،471 اور 420 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی اے حیدرآباد نے گذشتہ روز ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران بدین اسٹاپ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مٹھی تھرپارکر جانے والی ایک بس پر چھاپے کے دوران خود کو آرمی کا میجر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر قرار دینے والے محمد سہیل شہزاد چنہ کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو اس نے خود کو آرمی میجر قرار دیا ۔