• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی سلامتی، 6 ارب ڈالر ریفائنری اپ گریڈ منصوبہ فعال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)توانائی سلامتی کے پیش نظر حکومت کا 6ارب ڈالر ریفائنری اپ گریڈ منصوبہ فعال کرنے کا فیصلہ، 1.87روپے فی لیٹر معاونت جاری رکھنے ،پالیسی میں مالی و قانونی تحفظات شامل کرنیکی تیاری، پیٹرولیم ڈویژن میں اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھامشرق وسطیٰ کشیدگی اور بیرونی سپلائی چینز پر انحصار کے خطرات واضح ہیں ، ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے۔ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے مقامی ریفائننگ صلاحیت میں فوری توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت نے ایک تازہ کوشش کے طور پرتقریباً 6 ارب ڈالر کی طویل عرصے سے زیر التوا ریفائنری اپ گریڈ سرمایہ کاری کو فعال کرنے کیلئے براون فیلڈ ریفائنری پالیسی میں اہم مالیاتی اور قانونی تحفظات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ توانائی سلامتی کے بڑھتے ہوئے خدشات اور درآمدی ایندھن پر بڑھتا ہوا انحصار سامنے ہے۔سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت پالیسی فریم ورک میں ایک اسٹیبلیٹی اینڈ پیریٹی کلازشامل کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ مقامی ریفائنریاں بڑے پیمانے پر جدید کاری منصوبوں کے لیے غیر ملکی قرض دہندگان سے مالی معاونت حاصل کر سکیں۔

اہم خبریں سے مزید