کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عوامی جمہوریہ جمہوریہ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان اب اکنامک ڈپلومیسی پہلی ترجیح ہے ،پاکستان اور چین 21مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں اور ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرما یہ کاری ہو رہی ہے،پاکستان کے زرعی سیکٹرز کے لئے چین میں بڑے مواقع ہیں ،چین اور پاکستان کے درمیان ٹریڈ گیپ کو کم کرنے کے لئے پاکستانی کمپنیاں چین کے ساتھ جائنٹ ونچر کو بڑھائیں ،ان خیالات کا اظہار عوامی جمہوریہ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں وزارت خارجہ لائژن آفس کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی مشیرسرمایہ کاری قاسم نوید قمر کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل وانگ یو ڈونگ اور ڈائیریکٹر ڈ جنرل فارن لائژن آفس محمد عرفان سومرونے بھی اظہار خیال کیا، تقریب میں اہم تاجروں وصنعتکاروں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔