• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی کا رپورٹ کارڈ، ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلسل خراب کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے رپورٹ کارڈ بن کر سامنے آئی ہے، پلیئرز کی تنزلی ہوئی ہے۔ سعود شکیل چھ درجے تنزلی کے بعد پندرہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ اسپنر نعمان علی تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بیٹرز میں جو روٹ، ہیری بروک، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ محمد رضوان 21، بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے23 اور کپتان شان مسعود چھ درجے تنزلی سے 46 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ جسپریت بمراہ نمبر ون بولر ہیں ۔ شاہین آفریدی کی 24 اور محمد عباس کی 28ویں پوزیشن ہے۔ بنگلہ دیش کے ناہید رانا 5 درجہ بہتری کے بعد 64 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

اسپورٹس سے مزید